Posts

Showing posts from October, 2024

THE HOUR (Story of 3 Women's)

Image
THE HOUR (Story of 3 Women's) یہ فلم ایک نفسیاتی ڈرامہ ہے جو تین عورتوں کے جذبات کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں تین مختلف زمانے ، تین عورتیں اور تین علاقے دکھائے جاتے ہیں۔ پہلا زمانہ: ورجینیا وولف جو اپنا ایک مشہور ناول لکھ رہی ہوتی ہے، اور اس وقت وہ اپنی ذہنی بیماری سے لڑتی ہے۔ وہ شدید برے موڈ سونگز کا شکار ہوتی ہے۔ اس کا شوہر اس سے بہت محبت کرتا ہے اور اسے خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ مگر ورجینیا اپنے اندر ایک پیچیدہ سی جنگ لڑ رہی ہوتی ہے۔ اسے لگتا ہے کہ وہ اپنے لیے نہیں جی رہی۔ وہ خود کو ایک قید میں محسوس کرتی ہے۔ ورجینیا کو دیکھ کر ہر لکھنے والے کو اپنا آپ نظر آئے گا۔ فلم میں بہت خوبصورتی سے ایک لکھاری کا چڑچڑا پن دکھایا ہے اور کیسے اس کی زندگی اور رشتے اس کے لکھنے اور موڈ سونگز کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں۔ نکول کڈمین کے تاثرات کمال کے تھے۔  خیر ورجینیا کا ناول Mrs. Dalloway مکمل ہو جاتا ہے اور پھر وہ خودکشی کر لیتی ہے۔ (کہانی کا یہاں تک کا حصہ ورجینیا وولف کی حقیقی زندگی پر فلمایا گیا ہے)۔ دوسرا زمانہ: مسز لارا براون ایک ہاوس وائف ہوتی ہے۔ جس کا ایک چھوٹا سا تین چار سال کا بچہ...

One flew over cuckoo's nest Film Explained in Urdu

One flew over cuckoo's nest Film Explained in Urdu آپ کو ایک فلم کے متعلق بتاتے ہیں ۔ نہیں دیکھی تو فورا سے پیشتر دیکھ ڈالیے ___ دیکھ چکے ہیں تو ایک بار پھر … ہم اس فلم کو ڈاؤن لوڈ کیے بیٹھے ہیں ۔ بار بار دیکھتے ہیں ، اداس ہو کر پہروں چپ رہتے ہیں __ سمجھ نہیں آتا کہ عین وقت پر کمند کیوں ٹوٹی ؟ شاید کمند کا کام ہی یہ ہے کہ لب بام پہنچنے سے پہلے ہی دھوکہ دے جائے ۔  اچھا بھئی ، پہیلیاں بھجوانا بند ___ فلم کا نام ہے one flew over cuckoo’s nest __ _اور ہیرو صاحب ہیں جیک نکولسن ۔ اپنے معاشقوں کی وجہ سے بدنام زمانہ ___ مگر کیا کریں اداکاری ایسی کرتے ہیں کہ جان نکال لیتے ہیں ۔ ہمارے بچوں سے اگر کبھی ملاقات ہو اور بات کرنے کا موقع ملے تو جھٹ بتائیں گے کہ امی تو بس جیک نکولسن کا نام سن کر ہی فلم دیکھنے بھاگتی ہیں ۔  فلم ایک ناول پر 1975 میں بنائی گئی جو Ken Keseyکن کیسے نے 1962 میں لکھا ۔ناول میں ذہنی امراض کا ہسپتال دکھایا گیا ہے، جیک نکولسن ذہنی عارضے  کا بہانہ بنا کر اس ہسپتال میں  پہنچتے ہیں تاکہ جیل  مزدوری نہ کرنی پڑے ۔  ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ای...