جگنی گئی ملتان
جگنی گئی ملتان ملکہ وکٹوریہ تاج برطانیہ کی ساتویں ملکہ تھی‘ یہ 20 جون1837 ء میں ملکہ بنی اور 22 جنوری 1901ء تک ملکہ رہی‘ یہ اس لحاظ سے برطانیہ کی طویل المدت ملکہ تھی‘ یہ 63 سال 7 ماہ اور دو دن مسند اقتدار پر جلوہ افروز رہی‘ وکٹوریہ کے دور میں انگریز سلطنت میں حقیقتاً سورج غروب نہیں ہوتا تھا‘ کرہ ارض پر سورج کی پہلی کرن نیوزی لینڈ میں پڑتی ہے‘ نیوزی لینڈ برطانوی سلطنت کا حصہ تھا‘ سورج نیوزی لینڈ کے بعد جوں جوں آگے بڑھتا تھا اس کے راستے میں آنے والے تمام ملک‘ تمام زمینوں پر برطانیہ کا یونین جیک لہراتا تھا‘ سورج جب تھک کر آنکھیں موندھنے لگتا تھا تو نیوزی لینڈ میں دن کا آغاز ہو جاتا تھا لہٰذا یوں ملکہ وکٹوریہ کے عہد میں برطانوی سلطنت پر سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔ ملکہ وکٹوریہ نے دنیا کو بے شمار نئی چیزیں‘ نئی روایات بھی دیں‘ یہ روایات‘ یہ چیزیں آج تک موجود ہیں مثلاً دنیا میں آج بھی وکٹورین طرز تعمیر موجود ہے‘ وکٹورین فرنیچر بھی آج تک بنایا جاتا ہے‘ ملکہ وکٹوریہ جس طرز کی بگھی استعمال کرتی تھی وہ بگھی بعد ازاں پوری سلطنت میں عوامی سوا...